شدید دُھند، موٹروے کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں

لاہور(پی این آئی)شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کوٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک،موٹر وے ایم 11لاہور سے سیالکوٹ, موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ شدید دُھند، موٹروے کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں