جہانگیر ترین کن بڑی شخصیات سے ملنے کراچی پہنچ گئے؟ سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچ گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیرخان ترین نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،اس دوران پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کے بعد جہانگیر ترین نے ایم این اے عالمگیر خان کے گھر پہنچے اور عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری سے بھی ملاقات کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close