عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا، کن لوگوں کو 9مرتبہ پھانسی کی سزا دیدی گئی؟ پوری قوم کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا فیصلہ سناتے ہوئےچار ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد چار ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیا اللہ کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔انسداد دہشتگری عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا اور یہی پر تمام عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close