سانحہ مری، ایک سیاح اپنی بیوی کا زیور تک ہوٹل مالکان کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگیا، حامد میر بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مری میں پیش آنے والے واقعات کی کئی دردناک واقعات سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ جس نے سب کے دلوں کا دہلاکر رکھ دیا اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اخباری تراشہ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں انکا کہنا تھاکہ ’’برف کے طوفان میں مجبوریوں کو خریدنے والوں کا ظلم ۔۔۔ جہان داد نصیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم سے مری کے ایک ہوٹل والے نے ایک رات کا 50 ہزار مانگا میرے

پاس کچھ پیسے کم تھے رات گذارنے کے لئے اپنی بیوی کا زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنا پڑا ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کر رہے تھے۔جس میں ایک متاثرہ نے اپنی کہانی بیان کی ہے ، مری میں پھنس جانے والے سیاح جہان داد نصیر نے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ’’ ہم سے مری کے ایک ہوٹل والے نے ایک رات گزار نے کا 50 ہزار کرایہ مانگا، میرے پاس کچھ پیسے کم تھے ، رات گزارنے کیلئے اپنی بیوی کا زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنا پڑا، ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close