عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، پارلیمنٹ کا اس وقت کوئی قائد ایوان نہیں، آئین کے تحت عمران نیازی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، وہ تمام لوگ آئینی عہدوں سے استعفیٰ دیں جن کے نام فارن فنڈنگ کیس میں آرہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہےتو عمران نیازی کے لیے کیوں نہیں؟ نوازشریف جیسے مقبول عوامی وزیراعظم پر قانون لاگو ہوسکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ملک میں پیدا ہونے والے سنگین آئینی بحران پر مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close