15ہلاکتوں کے بعد ایک اور دھماکہ، بڑے شہرسے تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نالے میں دھماکہ ہو گیاتاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔گزشتہ ماہ جس نالے میں دھماکہ ہوا تھا اس کے قریب ہی واقعہ نالے پر اب دھماکہ ہوا اور اس جگہ پر پہلے کچھ سٹال موجود تھے لیکن کراچی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے بعد انہیں اس جگہ سے ہٹا دیا تھا جس کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شیر شاہ میں واقعہ نالے میں دھماکے سے 15افراد ہلاک ہو گئے تھے اور نجی بینک مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

close