عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں، شہباز گل نے دعویٰ کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود نہیں، انہوں نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا، فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close