پیپلزپارٹی نے پنجاب میں میدان مار لیا، سیاست کے بڑے بڑے نام بلاول بھٹو کے قافلے میں شامل

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل متعدد بڑے بڑے سیاسی نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 60 سے زائد سابق چیئرمین، وائس چیئرمینوں کی شمولیت کا خیرمقدم، بلاول بھٹو کل ظہرانہ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کرکے بڑے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 60 سے زائد چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تمام ارکان آج راجہ پرویز اشرف ،ناصر حسین شاہ، حسن مرتضی کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔تمام نئے ارکان کل دوپہر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ہے ۔ مرتضیٰ جاوید، سرداریوسف و دیگر کی درخواست پر ای سی پی نے فیصلہ جاری کیا۔ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ 27مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 16 جنوری کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سردی کی شدت کے باعث انتخابات دو ماہ بعد کروائے جارہے ہیں۔

صوبے میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویڑن سمیت دیگر 18 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close