وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی مدت پوری کر لی تو کیا ہو گا؟ اپوزیشن جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں سیاسی منظر نامے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم میں دھند کی طرح سیاسی منظر نامے پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بد قسمتی یہ ہے کہ تمام مسائل کی جڑ اسٹیبلشمنٹ کو قرار دینے والی تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

ساتھ ساتھ حکومت کے حواری یہ بیان دے رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ اس حوالے سے کئی خدشات ہیں۔ کیونکہ اگر عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع مل گیا تو وہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں، اہم عہدوں پر اہم تعیناتیوں کے بعد وہ اگلے الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور اگر آپ اس وقت حکومت کی باگ ڈور پر نظر ڈالیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تحریک انصاف کی حکومت کو اگلے پانچ سال کے لیے دوبارہ لانے کے لیے لگ رہی ہے۔جبکہ اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کی خبریں دینے والوں کا کہنا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل اس سیٹ اپ کو اڑانے کے لیے نہیں بلکے اگلے سیٹ اپ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبریں باہر لانے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ بااثر سیاسی دھڑے اور امیدوار جو کسی بھی پارٹی کے بغیر اپنے حلقوں میں جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہوا کا رخ دیکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close