وزارت خارجہ کے آفس تک پہنچنے پر حریم شاہ کو کریڈٹ دینا چاہیے میرے سب سے اچھے تعلقات ہیں ،حریم شاہ سے تعلقات کے سوال پر گورنر پنجاب کا جواب

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گورنر پنجاب سے سوال کیا کہ آپ کے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیساتھ کیسے تعلقات ہیں ؟ جس پر چوہدری سرور نے جواب دیا کہ میرے سب کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔گورنر پنجاب کے حریم شاہ کو بیچاری کہنے پر مبشر لقمان نے سوال پوچھ لیا کہ وہ بیچاری کیسے ہو گئی ، وہ وزارت خارجہ کیسے پہنچی ؟ اس کے جواب میں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ میرا اصول ہے کہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن خواتین کی عزت کرنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو کریڈٹ دینا چاہیےکہ وہ وزارت خارجہ کے آفس بھی پہنچ جاتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close