کروڑوں چاہنے والوں کیلئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت سے متعلق ہسپتال سے تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے جانے والے ٹویٹ نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے”عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔”یہ ٹویٹ آنے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہیں کہ انہیں کیا ہوا ہے کیونکہ اس سے پہلے نہ تو کوئی ایسی خبر سامنے آئی اور نہ ہی ان کے ٹویٹ میں ہی یہ واضح کیا گیا ہے ۔

صحافی سبوخ سید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا “تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر شیئر کی گئی ہے کہ انہیں تشویش ناک حالت میں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا فون نہیں مل رہا ، کوئی وجہ بتا سکتا ہے کہ انہیں کیا ہوا ہے ؟”واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں بول انٹرٹینمنٹ کیلئے بگ باس طرز کا پروگرام “بول ہاؤس” کر رہے ہیں۔ بول نیوز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔

فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ” دعائے صحت کی اپیل، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ، اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔”خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا”عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔” یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close