پشاور (پی این آئی) سکولوں کے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے سکولوں کے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اب ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس، کیپٹیشن فیس اور دیگرکسی بھی قسم کے فنڈز نہیں لے سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی تصور بھی کی جائے گی اور ایسے میں پرائیوٹ سکولوں کو توہین عدالت کے قانون کے تحت بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں