بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ شہباز گل کا منظوروسان کی پیشنگوئی پر ردِعمل

اسلام آباد (پی این آئی) بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق پی پی رہنما کے بیان پر شہباز گل کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق منظور وسان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ ویسے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن کیوں کہ ان کے ترجمان وسان صاحب نے آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔ اس سے قبل پی پی رہنما منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے بعد شادی کریں گے۔وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی یا 2022 یا 2023 میں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حوالے سے سال 2022 خطرناک ہوگا، بہت سے جلسے جلوس ہوں گے، بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

منظور وسان کے مطابق مارچ سے پہلے نواز شریف وطن واپس نہیں آئینگے۔فضل الرحمان کو کے پی میں جتنا حصہ ملنا تھا مل گیا اب انہیں بھی کچھ نہیں ملے گا،اب باری ہماری ہے۔منظور وسان نے عمران خان کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے۔عمران خان پاکستان کا گوربا چوف بنے گا۔جس طرح گوربا چوف نے رشیا تباہ کیا ایسے ہی عمران خان پاکستان کو تباہ کررہے ہیں،اب عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی۔آئندہ انتخابات میں مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close