سینئر ن لیگی لیڈر نے نواز شریف کی واپسی کی نئی تاریخ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی نئی تاریخ دے دی ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے بڑے دعویٰ سے کہا کہ نواز شریف ہفتوں کے اندر پاکستان نظر آئیں گے۔ جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ 23 مارچ 2022ء سے پہلے حکومت پر سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا سن کر حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ ن لیگی قائد کی واپسی کا راستہ کون بنارہا ہے؟

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیا کوئی پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ پی ٹی آئی کے خلاف ہر شخص احتجاج کررہا ہے۔ وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس نہیں آنا چاہتے ہیں، ان کو واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close