نواز شریف کی واپسی ۔۔؟؟ سینئر ن لیگی قیادت نے قیاس آرائیوں پرخاموشی توڑ دی، حقیقت واضح کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے جو کسی بھی طور پر دھماکے سے کم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ نوازشریف جنوری میں پاکستان آئیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے جب اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی بارے ایاز صادق کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس کی تشریح وہ خود کریں گے۔

البتہ ان کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے،جب آپ لوگ پروگرام میں بلا کر سوال کرتے ہیں تو ہم جواب دے دیتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا پارٹی سمجھتی ہے نواز شریف کو فی الحال لندن میں علاج کروانا چاہئیے، تاہم وہ حالات دیکھ رہے ہیں اگر ان کو لگا کہ ضرورت ہے تو وہ واپس آ جائیں گے۔جب کہ سیاست ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ نوازشریف فی الحال مستقبل قریب میں پاکستان واپس نہیں آ رہے۔نوازشریف برطانیہ میں قانونی طور پر اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک امیگریشن ٹربیونل برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ان کے ویزے میں توسیع کے لیے مسترد کیے جانے کے خلاف ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ نہیں دے دیتا۔خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں۔جلد میاں نواز شریف بھی واپس آنے والے ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں آئندہ لندن گیا تو نوازشریف میرے ساتھ واپس آئیں گے۔ اپنی گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن گئی ہے۔

close