پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو وزیراعظم بلاول نہیں بلکہ کون ہوں گے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ اگر کبھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق میں آئی تو ان کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری نہیں بلکہ آصف علی زرداری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں جب آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے ساتھ بے حد محبت تھی۔

اس وقت بھی تحریک عدم اعتماد کی بات ہوئی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس وقت بھی وزیراعظم کے لیے راجہ پرویز اشرف کا نام سامنے آیا تھا ۔دوسری جانب جب مسلم لیگ ن کے اہم لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو اس میں کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کسی صورت بھی راجہ پرویز اشرف یا بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کی کُرسی پر نہیں بٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری دکھائیں گے اُن ہی کو لیکن وزیراعظم خود بنیں گے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلیاں اچانک نہیں کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان کے پاس ایسی کئی رپورٹس گئی تھیں کہ یہ ذمہ داران پیسے اور تحفے لے کر ٹکٹیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار سرکل میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں بھی ایک تگڑا اور مضبوط اُمیدوار لانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ آئندہ جنوبی پنجاب کے آئندہ فیصلوں میں جہانگیر ترین کا رول بھی ہو گا۔ رانا عظیم نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ نواز شریف کو فی الحال پاکستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close