’’پولیس موبائل باراتیوں کو پروٹوکول دینے کے لیے استعمال ہونے لگی‘‘ باراتیوں کاپولیس موبائل پر چڑھ کر ڈانس ، موبائل سے ویڈیوبھی بناتےرہے

اسلام آباد (پی این آئی)نوابشاہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیس موبائل بارایتوں کو پروٹوکول دینے کے لیے استعمال ہونے لگی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں پولیس پروٹوکول میں بارات کی آمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل بارات کے پروٹوکول میں استعمال ہورہی ہے جب کہ باراتی پولیس موبائل پر چڑھ کر ڈانس کرتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔واقعے سے متعلق شہری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی ہے جس میں سندھ پولیس کی موبائل پروٹوکول کےلیے استعمال کی گئی۔

شہری کا کہنا تھا کہ سرکاری پولیس موبائل کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close