شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پی این آئی)نومنتخب سنیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔سنیٹر شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close