وفاقی وزیر شیخ رشید نے عمران خان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہو گئی ہیں، ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہیں۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم لوگ الزام حکومت کو دے رہے ہیں حالانکہ یہ ماضی کی وجہ سے ہوا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔

نواز شریف نے آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں اور نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا اور وہ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آخری وقت تک لڑے گا۔ نواز شریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے لیے کچھ نہیں۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹاادارے 20 دن نہیں 20 سال کی پالیسیاں بناتے ہیں، کوئی عقل کا اندھا اگر یہ سوچ رہا ہے کہ کسی ایک شخص کی پالیسی ہوتی ہے تو ایسا نہیں ہے، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، اداروں کے تھنک ٹینک طویل المدتی پالیسی بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے یہی کرنا تھا، خود یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، انہوں نے وہاں جاکر ٹارزن بننے کی کوشش کی اب ٹھس کر گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آڈیو ویڈیو کا شور برپا ہے، نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، وہ بیماری کا ڈرامہ کرکے لندن گئے اور یقیناً صحتمند ہیں کیونکہ انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، آپ نے وہاں سے عدلیہ پر وار اور فوج کے خلاف بات کرنے، بیانات تیار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

close