شدید دُھند کے باعث پھر موٹروے کو بند کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) شدیددھند کے باعث موٹرو ے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخو پورہ، موٹروے ایم 11 کولاہور سے سیالکوٹ, موٹروے ایم 4 کو عبد الحکیم سے گوجرہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے باعث رات کے وقت سفر سے گریز کریں،شدید ضرورت کے پیش نظر سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔شہری موٹروے کے حوالے سے کسی بھی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close