پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، رات گئے تشویشناک خبر آگئی

شمالی وزیرستان (پی این آئی) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کا جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے شیواکے میں قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان نورمر جان جام شہادت نوش کر گیا۔ واقعے کے بعد پاک فوج کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔ علاقے کی کلیئرنس تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close