جنوری میں گیس کی قلت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ایم ڈی سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) سوئی سدرن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کراچی میں جنوری میں گیس قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خبردار کر دیا ہے۔
ایک بیان میں ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ شہر قائد میں جنوری میں گیس کی قلت 25 فیصد یا 50 ایم ایم سی ایف بڑھنےکا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس قلت کے پیش نظر صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کی درخواست کی ہے۔ ایم ڈی سوئی سدرن نے یہ بھی کہا کہ صنعتیں حکم امتناع نہ لیں تو کراچی میں گیس قلت 50 فیصد کم ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close