موٹروے کو پھر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)موٹروے کو پھر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

شہری رات کے وقت سفر سے گریز کریں اور انتہائی صورت میں سفر کے دوران فوگ لائٹس ضرور استعمال کریں۔شہری کسی بھی وقت موٹروے کے حوالے سے معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 استعمال کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close