جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نےجسٹس عائشہ ملک کا نام سپریم کورٹ میں تقرری کےلیے دوبارہ تجویزکر دیا

لاہور( پی این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر پہلی خاتون جج سپریم کورٹ لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا۔۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہوگا جس میں جسٹس عائشہ ملک کو لاہو رہائیکورٹ سے سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ستمبر میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 4، 4 کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہوسکی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close