کراچی (پی این آئی) کراچی میں گیس کا شدید بحران جاری ہے اور یہ معاملہ اتنی سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اپنی ہی جماعت کے وزراء کے ساتھ تلخ نوائی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کراچی سے پہلے قومی اسمبلی کے ڈیفنس کے علاقے سے رکن آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حماد اظہر کا رویہ شرم ناک ہے، میسجز کا جواب تک دینا گوارہ نہیں کرتے۔
اور اب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کراچی میں گیس کے بحران پر پھٹ پڑے ہیں۔ این اے 237 ملیر کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں جمیل احمد نے لکھا کہ ان کے حلقے کے عوام پریشان ہیں، گیس بحال نہ کی تو وہ اسمبلی فلور پر احتجاج کریں گے۔خط میں ان کا کہنا تھا کہ ملیر میں گیس کی شدید قلت ہے جبکہ بھٹائی آباد، شرف آباد، معین آباد، کھوکھرا پار، جعفر طیار اور قائد آباد سمیت ملیر کے دیگر علاقوں میں گیس نہیں آ رہی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں