گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں ایک سال کا اضافہ کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنررضا باقر کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کا اضافہ کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر ہی ہے۔ وفاقی حکومت نے مئی 2019ء میں ڈاکٹر رضا باقر کو تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کیا تھا۔ تقرری کے وقت ڈاکٹر رضا باقر مصر میں آئی ایم ایف کے سینئر ریذیڈنٹ نمائندے کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف کے ساتھ 2016ء سے کام کر رہے تھے، مصر سے پہلے ڈاکٹر رضا باقر رومانیہ میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ رضا باقریونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close