فیاض الحسن چوہان بے نظیر بھٹو کی جائےشہادت پر پہنچ گئے، مرمت میں تاخیر پر متعلقہ افسران کی سرزنش، فوری بحالی کے احکامات

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب کےوزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے اور وہاں ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا۔صوبائی وزیرفیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے۔بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت ٹرک کی ٹکر کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close