بلدیاتی انتخاب، پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کے مخالف پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈال دیا

نوشہرہ (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کر دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک نے آبائی گاؤں مانگی شریف میں ووٹ ڈالا۔ پرویز خٹک کی ووٹ کاسٹ کے دوران دلچسپ صورتحال سامنے آئی، جس کے بعد انہیں ووٹ کی پرچی دوبارہ وصول کرنی پڑگئی۔

مقامی رپورٹرز کا کہنا ہے کہ میئر نوشہرہ کی سیٹ پر وزیر دفاع نے بیٹے کے مدِ مقابل بھتیجا کھڑا ہے، بیٹا پی ٹی آئی اور بھتیجا پیپلز پارٹی کی طرف سے امیدوار ہے۔ پرویز خٹک نے ووٹ ڈالتے ہوئے بیٹے کے بجائے اُس کے مخالف بھتیجے کے نشان پر مہر لگادی لیکن جلد ہی انہیں اپنی غلطی کا اندازہ ہوگیا تو انہوں نے پریزائیڈنگ افسر سے دوبارہ پرچی وصول کر کے صحیح ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے بیٹے کے انتخابی نشان پڑ مہر لگائی۔۔۔۔

close