خیبرپختونخوا کی واحد تحصیل جہاں 12پولنگ اسٹیشنز میں ایک بھی خاتون اپنا ووٹ پول نہ کر سکی، وجہ کیا بنی؟

ہزارہ(پی این آئی) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تحصیل ہزارہ کے علاقے ناڑہ امازئی کے 12 پولنگ سٹیشنز میں کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولنگ کے دوران غازی کے علاقے ناڑہ امازئی میں کوئی بھی خاتون ووٹ پول نہ کرسکی۔

ناڑہ امازئی کے علاقہ میں بنائے گئے 12 پولنگ سٹیشن مردوں اور خواتین کے لیے مشترکہ طور پر بنائے گئے تھے تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ان 12 پولنگ سٹیشن میں ناڑہ، چڑوائی، شنکری، چڑونہ، کپڑی، پربہ، کھڑی شاہ محمد، کالی لار اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close