کراچی دھماکہ، پی ٹی آئی رہنما کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، والد جاں بحق

کراچی (پی این آئی )شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک پر سیوریج لائن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث نالے پر موجود عمارت میں قائم نجی بینک تباہ ہو گیا ۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو ئے ہیں ۔عالمگیرخان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ سیوریج لائن میں ہوا جس سے نجی بینک سمیت قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close