پشاور (پی این آئی) خیبرپختوںخواہ کے پہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی سوا 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے وزیر تعلیم شہرام تراکئی کی جانب سے صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم نے تعطیلات کا نوٹیفیکیشن اور شیڈول جاری کیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت صوبے کے میدانی علاقوں میں تعطیلات 3 جنوری سے 12 جنوری 2022 تک اور پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 24 دسمبر سے 28 فروری 2022 تک ہوں گی۔ دوسری جانب این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے شدید دھند اور اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں تین جنوری 2022ء سے چھٹیاں کی جائیں گی۔وفاق کے تمام یونٹس اس فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔ جیو نیوز کے مطابق این سی اوسی کی ہدایات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سات چھٹیوں کا تین سے نو جنوری تک کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروا دی، بتایا گیا ہے کہ عدالت نے تعلیمی ادارے کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے پیش نظر 23 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ع دالت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔سی ٹی او لاہور نے پی ایس ایل کے دوران سموگ اور ٹریفک جام کے پیش نظر ٹیموں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گرائونڈ تک ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں