حکومت کا امریکی ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ قرار۔۔سینئر صحافی کامران خان نے تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ امریکی ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان کے خارجہ پالیسی خود اپنی خاردار تاروں کے دائرے میں کھڑی ہے۔

دنیا کی تمام عالمی طاقتیں اپنے اپنے ملکی مفادات کی سفارتکار پر عمل پیرا ہیں۔اس کی ایک مثال پڑوسی ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر صدر پیوٹن سے دوستانہ تعلقات ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے بہترین دوست اس وقت عالمی سطح پر نئے دوست بنانے کے لیے غیر معمولی فیصلے اور طریقہ استعمال کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے فرسودہ نظریات کو توڑ رہے ہیں۔ہمیں اس وقت مہارت اور عقلمند سفارت کاری کی ضرورت ہے جو پاکستان کو دنیا بھر میں سفارتی رسائی دلائے۔اس کی امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کی اس خلیج کو ہی تعلقات میں بہتری کا ذریعہ بنا سکے۔یہاں خیال رہے کہ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے جمہوریت پر منعقد کی جانے والی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم متعدد مسائل پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں مناسب وقت پر اس موضوع پر مشغول ہو سکتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس دوران پاکستان ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری مشغولیت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

close