اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر کے بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی سرکاری قیمتوں کے خلاف پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کی طرف سے شدید ردعمل اور احتجاج کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 جنوری تک روک دیا ہے جبکہ تمام چیف کمشنرز کو 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس کلیکشن ادارے کے مطابق تمام چیف کمشنرز کو ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے چیف کمشنرز کو ہدایت کی کہ 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کی جائیں جو تمام ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔ ایف بی آر کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے کمیٹیوں کو تجاویز پیش کرسکتے ہیں،
جبکہ ادارہ اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاؤن پلانرز کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ ایف بی آر کے مطابق ویلیوایشن کمیٹیاں 10 جنوری تک پراپرٹی کی قیمتوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گی، ویلیوایشن کمیٹیوں کی سفارشات کو 15 جنوری تک جاری کردیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں