لاہور آلودہ ترین شہر، پنجاب کے وزیر ماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹس کو فیک قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور شہر کو فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا بدترین شہر قرار دینے حوالے سے رپورٹ کو پنجاب کے وزير ماحولیات محمد رضوان نے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر ماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں تین روز اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں ہے، آلودگی پر عالمی رپورٹس کو نہیں مانتا، عالمی اداروں کی رپورٹس جعلی ہیں۔ واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق یومیہ جائزہ لینے والی امریکی تنظیم نے نومبر کے مہینے میں لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا تھا۔ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔۔۔۔۔

close