سرگودھا، منگل بازار میں بھتہ نہ دینے پر جلائی گئی محنت کش خاتون کی حالت تشویشناک

سرگودھا (پی این آئی) پنجاب کے شہر سرگودھا کے منگل بازار میں معمولی کاروبار کرنے والی محنت کش خاتون کو بھتہ نہ دینے پر جلا دیا گیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محنت کش خاتون کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے۔ 45 سالہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے مجھ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ مظلوم خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان دھمکیاں دیتے تھے اور بولتے تھے کہ تجھے مزہ چکھائیں گے۔

جلائی گئی خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ با اثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق خاتون دکاندار پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، مزید 3 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلائی گئی نورین بی بی کا جسم 65 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close