لاہور(پی این آئی)ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر کھڑی کرکے دہی لینے چلا گیا، مسافر ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے۔۔۔۔۔ کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر روک کر بازار سے دہی لینے چلا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔
اس دوران ٹرین رکی اور مسافر ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔ ٹرین رکی رہی اور مسافر اسسٹنٹ ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے یہ مزے اور کسی ملک میں ہیں؟#Lahore pic.twitter.com/dI6UFx2bP3
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 7, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں