امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پی این آئی) امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمیت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک ڈالر 176.48 روپے کا رہا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر قیمت 178.50 روپے ہو گئی تھی۔ تاہم منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 30 پیسے اضافے سے 178 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

close