جدہ(پی این آئی) سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین عمرہ کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اپنی وزارت حج و عمرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی عازمین عمرہ کو ایک بار پھر ویزوں کا اجراء شروع کیا جائے جس کے بعد اب پاکستانی عازمین ایک بار پھر عمرے کے لیے براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ویزوں کا اجراء شروع کرنے کے ساتھ عازمین پر کچھ شرائط لاگو کی گئی ہیں۔ جن لوگوں نے منظورشدہ کورونا ویکسین دوبار لگوارکھی ہو گی انہیں سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی مدت نہیں گزارنی پڑے گی۔ جن لوگوں نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوارکھی ہو گی انہیں سعودی عرب پہنچنے پر پانچ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے پاکستانی عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویزے کے لیے حکومت کے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں