سندھ کے بعد خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی سی این جی بند کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)سندھ کے بعد خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی سی این جی بند کر دی گئی۔۔۔ سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے سوئی نادرن کی جانب سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سوئی نادرن حکا م کے مطابق سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کرنے کی منطوری کابینہ سے لی گئی ہے۔ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج بند کردی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن کی جانب سے سندھ میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close