’شیر آئے گا سستا آٹا لائے گا‘ 90 سالہ خاتون نے ووٹ ڈال دیا

اسلام آباد (پی این آئی)این اے 133میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر 90سال بزرگ خاتون کا نجی ٹی وی کے اینکر کے سوال پرکہنا تھا کہ میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کیساتھ ووٹ ڈالنے آئی ہوں ، انکا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس ووٹ دینے کیلئے آئے اور اپنے ووٹ کا حق ادا کر ے ۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ میں شیر کو ووٹ ڈالنے آئی ہوں ، ’’شیر آئے گا سستا آٹا لائے گا ‘‘۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملک میں بہت

زیادہ ہو چکی ہے غریب آدمی کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں،عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں