لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی وجیز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے درخواست گزار ڈیلی وجیز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حسنات خان سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی ،واسا کے سینٹری ورکر ، سب انجینئر ،پمپ آپریٹر عارضی ملازمین وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
درخواست گزاروں کےوکیل نےمؤقف اختیارکیا کہ عدالت اسی نوعیت کے درخواست گزار ملازمین کو پہلے بھی ریگولر کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ درخواست گزار واسا میں عرصہ دراز سے ڈیلی وجیز بھرتی ہوئے،حکومتی پالیسی کے مطابق دوسال مکمل کرنے والوں کو ریگولر کر دیا گیا ۔درخواست گزاروں کو تاحال ریگولر نہیں کیا گیا ۔درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کیلئے ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں ۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے واسا نےمستقل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔درخواست گزار وکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کی عدالت درخواست گزاروں کو بھی مستقل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی وجیز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے درخواست گزار ڈیلی وجیز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں