کابینہ میں پھر بڑی تبدیلی، کس وزیر کو کونسا قلمدان سونپ دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا میں وزراء کے قلمدان ایک دفعہ پھر تبدیل کردئیے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے کرنے سمیت صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد علی سیف کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ محمد سعید کو انرجی اینڈ پاور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو اعلیٰ تعلیم اور آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، ارشد ایوب کو آبپاشی، فیصل امین گنڈا پور کو لوکل گورنمنٹ اور رول ڈیویلپمنٹ کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔ انور زیب خان کو سوشل ویلفیئر اور وویمن ایمپا ورمنٹ جبکہ تاج محمد ترند کو ریونیو واسٹیٹ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close