مسلم لیگ (ن)نے سیاست کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق مشیر وزیراعلیٰ نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

پشاور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)نے سیاست کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق مشیر وزیراعلیٰ نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔۔ عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) سے مستعفی ہونے والے سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمران آفریدی نے مسلم لیگ( ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ باڑہ تحصیل میں عمران آفریدی کی مسلم لیگ (ن )کے شمولیتی جلسہ میں صوبائی صدر امیر مقام اور ایم پی اے اختیار ولی نے شرکت کی۔

جہاں عمران آفریدی نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں، عمران خان پاکستانی عوام پر ٹیکس لاگو کرکے آئی ایم ایف کو خوش کررہے ہیں،حکومت نے اشیاء مہنگی کرکے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close