این اے133ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریداری پر ن لیگی امیدوار نا اہل۔۔؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے ،الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا ہو گا،پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے ووٹوں کی خرید پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لینے میں تاخیر کی تو اس سے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے پر حلقے میں ووٹ خریدنے کا الزام عائد کر چکی ہیں جبکہ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر ن لیگی کیمپ میں بیٹھے افراد ووٹرز کے ساتھ خرید فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم علی پرویز ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں پیپلز پارٹی کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری سے اس مکروہ دھندے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل القادر یونیورسٹی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں،نمل کے بعد یہ دوسری یونیورسٹی ہے جو وزیراعظم عمران خان بنا رہے ہیں،انشاللہ جلد ہی تیسرا شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی میں کھل رہا ہے۔

عمران خان کے علاوہ کون ہے جس نے قوم کی تعمیر وصحت کے لئے انٹرنیشل سٹینڈرڈ کے ادارے بنائے؟وزیراعظم خان اس پہلےنمل کالج کی شکل میں ایک انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور دو انٹرنیشنل لیول کےشوکت خانم کینسرہسپتال لاہور اورپشاور میں بناچکے،اب دوسری یونیورسٹی اور تیسرا ہسپتال کھل رہا ہے،کیا دنیا میں ہے کوئی اور جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہو؟ قوم کو فخر ہے عمران خان پر۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close