مریم نواز کی مدد کی جائے، امریکی سفاتکار اسٹیبلمشنٹ سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی) سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں اگر اپوزیشن صادق سنجرانی کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے حکومت پر دباؤ آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر قانون دانوں کا خیال ہے کہ مریم نواز کی بریت ممکن ہے۔ان کا کوئی پبلک آفس تو نہیں تھا۔

ان کا آخری ہدف پاکستانی فوج ہے اور دراصل پاکستان ہے۔امریکی سفارتکار جو یہاں آ کر لوگوں سے مل رہے ہیں وہ لوگوں سے صاف کہہ رہے ہیں کہ مریم کی مدد کی جائے۔عسکری قیادت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ اس کو ہٹا دیں تو جیسے ہم نے آپ کی مدت ملازمت کے موقع پر تائید کی تھی اب بھی کر دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیاست میں بھرپور متحرک ہو چکی ہیں۔وہ اپنے بیانات سے سیاسی مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ اکتوبر 2021ء کو امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی نظام الامور انجیلا پی ایگلر رائے ونڈ جاتی امراء گئیں جہاں مریم نواز نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔انجیلا پی ایگلر نے مریم نواز سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے خصوصی طور پر انجیلا پی ایگلر کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔

مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ اموراورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی تناظر میں مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کی اس ملاقات کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن پر بننے والے کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپوزیشن پر کیسز کو سیاسی انتقام قرار دیا۔پاکستان میں سیاسی صورتحال اور میڈیا پر پابندیوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

close