سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قوم کیساتھ ایک ساتھ تین بڑی خبریں شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تین اچھی خبریں ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں قانونی معاملات طے، ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close