حکومت نے کن کن پاکستانیوں پر صحت ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی طرف سے آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس پر ’صحت ٹیکس‘ لاگو کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے آئندہ بجٹ میں ایک بار پھر 20سگریٹ کے پیکٹ پر 10روپے اور 250ملی لیٹر سافٹ ڈرنک بوتل پر ایک روپیہ صحت ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی جائے گی۔وزارت کی طرف سے یہ تجویز معاشی تعاون کمیٹی کی ہدایت پردی جائے گی۔

معاشی تعاون کمیٹی کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں صحت ٹیکس لاگو کیے جانے کا فیصلہ مو¿خر کیا گیا تھا۔ وزارت کی طرف سے معاشی تعاون کمیٹی کو تجویز دی گئی تھی کہ وہ فیڈرل ہیلتھ کنٹری بیوشن بل 2021ءمتعارف کرائے تاکہ صحت ٹیکس لاگو کرنے کے لیے قانونی راہ ہموار ہو سکے۔ تاہم تکینکی ایڈوائزری کمیٹی کی ہدایت پر اس تجویز پر عملدرآمد ملتوی کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سگریٹ اور شوگری مشروبات پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کیے گئے اضافے سے مالی سال 2019-20ءکے دوران 33ارب روپے اکٹھے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close