ججوں اور سینئر بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر بیوروکریٹس اور ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کےعبوری آرڈر کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواستیں سپریم کورٹ نے اس حکم کے ساتھ نمٹادیں کہ اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی اسپیشل بینچ نے بیوروکریٹس اور ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے بیوروکریٹس اور ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کےعبوری آرڈر کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اصل کیس میں فیصلہ محفوظ کردیا ہے اس لیے معاملے میں سپریم کورٹ کی مداخلت مناسب نہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں قراردیا کہ درخواست گزاروں کے اعتراضات نوٹ کردیئے ہیں، ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close