زلفی بخاری کا متبادل تلاش کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکمران پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی کو ایوان بالا سے استعفے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوب آفریدی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایوب آفریدی کے سینیٹ سے استعفے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ایوب آفریدی سے پہلے زلفی بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز تھے جنہوں نے موٹر وے سکینڈل میں نام آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں