پیر کی بجائے جمعہ کو تیسری ہفتہ وار چھٹی۔۔۔ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پیر کی بجائے جمعہ کو سکول بند رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے سکولوں کو تین دن بند کرنے کے فیصلے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو گا۔

پیر کی بجائے جمعہ کو سکول بند رکھے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکول بند کرنے کی بجائے اوقات کار تبدیل کر دینے چاہیں تاکہ بچے لگاتار اسکول آ سکیں اور سموگ کا بھی خطرہ نہ ہو۔والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں تاکہ بچے سموگ سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اداروں کو پیر کے دن بند رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔جبکہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب جاری کردہ 3 چھٹیوں کے نوٹی فیکیشن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم پہلے ہی تعلیمی لحاظ سے کمزور ہیں ، ان حالات میں ایک اضافی چھٹی طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہے ۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں 3 دن کے لیے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بند رکھنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بھی تاحال کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔ خیال رہے کہ پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر اہم اقدام اٹھایا گیا کس کے تحت سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ، تعلیمی ادارے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے ، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد جاری رہے گا اس دوران سرکاری ، پرائیوٹ تعلیمی ادارے اسکولز کالجز اور اکیڈمیز نہیں کھولے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close